یہ بات محمود امانی بنی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی یوم ولادت کی آمد کی مناسبت سے مشہد سے دمشق کے لیے پہلی براہ راست پرواز آج شام 18:00 بجے ہو گی۔
انہوں نے بتایا کہ فی الحال مشہد-دمشق اور دمشق-مشہد کے لیے براہ راست پرواز ہفتے میں ایک دن چلائی جائے گی اور شیڈول میں تبدیلی آنے کی صورت میں مطلع کریں گے۔
امانیبنی نے غیر ملکی پروازوں کے حالات کے بارے میں کہا کہ بیرون ملک جانے والی پروازوں کے لیے مسافروں کو ویکسین کارڈ یا منفی کورونا ٹیسٹ بھی مُہیا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشہد ہوائی اڈے پر سماجی فاصلے اور حفظان صحت کے طریقوں کی پابندی کو سنجیدگی سے نافذ کیا جاتا ہے۔
شام میں داعش کی جنگ کے آغاز کے بعد مشہد- دمشق کی براہ راست پرواز معطل کردی گئی تھی جو اب دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ